ہریانہ میں سبھی 90 اسمبلی حلقوں کے لیے، ووٹوں کی گنتی کے 90 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے کہا ہے کہ یہ پولنگ مراکز، تمام 22 ضلعوں کے ضلع ہیڈ کوارٹرس میں قائم کیے گئے ہیں۔
کالکا اور Panchkula حلقوں کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی یہاں کے گنتی مرکزوں میں کی جائے گی اور نارائن گڑھ، امبالہ۔چھاؤنی، امبالہ شہر اور Mullana سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی، امبالہ میں ووٹوں کی گنتی کے چار مراکز میں کی جائے گی جبکہ یمنا نگر ضلع کی چار سیٹوں کے لیے ووٹوں گنتی، یمنا نگر کے گنتی مراکز میں کی جائے گی۔
جناب اگروال نے بتایا کہ سبھی کمروں میں نگرانی کے لیے CCTV کیمرے لگائے گئے ہیں اور تین سطحی سیکیورٹی کے تحت الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہریانہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کو ان کمروں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔x
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کَل کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں دس سال کے وقفے کے بعد حال ہی میں تین مرحلوں میں کرائے گئے انتخابات کے دوران رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ 2019 میں دفعہ 370 اور 35-A کی منسوخی کے بعد مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں پہلی منتخب حکومت کی تشکیل عمل میں آئے گی۔