ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 4:38 PM

printer

ہریانہ اسمبلی کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔

ہریانہ اسمبلی کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوپہر ایک بجے تک 36 اعشاریہ چھ نو فیصد ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔ آج وہاں اسمبلی کی 90 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ووٹنگ کا یہ سلسلہ صبح سات بجے شروع ہوا ہے اور شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ دو کروڑ تین لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں اور ایک ہزار 31 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ پوری ریاست میں 20 ہزار 632 پولنگ مرکز بنائے گئے ہیں۔

ریاست کے اعلیٰ چناؤ افسر پنکج اگروال نے بتایا ہے کہ تمام پولنگ مرکزوں پر سکیورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ انتخابات کو آزدانہ، منصفانہ اور خوش اسلوبی سے کرانے کیلئے ویب کاسٹنگ بھی کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودنے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کے تہوار کا حصہ بنیں۔ جناب مودی نے اُن تمام نوجوان ووٹروں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جو پہلی بار اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں