September 12, 2024 2:37 PM

printer

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوجائے گا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوجائے گا۔ کاغذات کی جانچ کل ہوگی اور 16 ستمبر تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔90 سیٹوں والی ہریانہ اسمبلی کے لیے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چناؤ کے نتیجوں کا اعلان 8 اکتوبر کو ہوگا۔جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا بھی آج آخری دن ہے۔ اس مرحلے کے تحت 40 اسمبلی حلقوں میں پہلی اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام کَل ہوگا اور امیدوار 17 ستمبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔اِس دوران عام آدمی پارٹی نے آج ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے چھٹی فہرست جاری کی ہے۔ اِس میں 19 امیدواروں کے نام ہیں۔ پارٹی نے پنچکولہ سیٹ سے Prem Gard کو، جبکہ Fatehabad سیٹ سے کمل بِسلا کو چناؤ میدان میں اتارا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں