ہریانہ اسمبلی کیلئے انتخابی مہم آج شام ختم ہورہی ہے۔ وہاں 90 رکنی ریاستی اسمبلی کیلئے ایک ہی دن یعنی ہفتے کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں و کشمیر کے ساتھ اِس مہینے کی 8 تاریخ کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔اِسی دوران چناؤ کمیشن نے پولنگ والے دن یعنی 5 اکتوبر کو شام ساڑھے چھ بجے تک ووٹنگ کے فوراً بعد کے جائزوں پر پابندی لگا دی ہے۔ نشر و اشاعت اور اسی طرح کے دیگر ذرائع ابلاغ پر یہ پابندی عائد ہوگی۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے پر سزائے قید اور جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
Site Admin | October 3, 2024 2:25 PM
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ مہم آج ختم ہورہی ہے۔ آئندہ ہفتے کے روز پولنگ ہوگی
