ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم آج ختم ہوگئی۔ انتخابی مہم کے آخری دن آج مختلف سیاسی پارٹیوں کے اسٹار کیمپنرس نے اپنے اپنے امیدواروں کیلئے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے عوامی ریلیاں اور روڈ شو کیے۔
BJP کے سینئر لیڈر اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جِند اور کروکیشتر اضلاع میں جَن آشیرواد ریلی سے خطاب کیا۔ انھوں نے کانگریس پر لوگوں کو گمراہ کرنے اور افواہیں پھیلانے کا الزام لگایا۔ دوسرے BJP لیڈر اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسو شرما نے پل ول میں جَن آشیرواد ریلی سے خطاب کیا۔
دوسری طرف کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے نوح اور مہیندر گڑھ کے Bhawania گاؤں میں عوامی میٹنگیں کیں۔ انہوں نے BJP پر بے روزگاری بڑھانے کا الزام لگایا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ دپیندر ہڈا نے آج صبح کالکا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔
اسی سے وابستہ ایک واقعے میں BJP لیڈر اشوک Tanwar آج پھر سے کانگریس میں شامل ہوگئے۔
90 ممبران پر مشتمل ہریانہ اسمبلی کے انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہفتے کے روز ہوں گے۔
ووٹوں کی گنتی جموں و کشمیر کے 8 اکتوبر کو ہوگی۔ x