ہریانہ میں انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔ اب جبکہ انتخابی مہم کیلئے صرف ایک دن بچا ہے، سبھی سیاسی پارٹیوں لیڈر ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر اور BJP کے سینئر رہنما راج ناتھ سنگھ نے یمنا نگر ضلعے کے Sadhaura اور کروکیشتر کے Pehowa میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کانگریس پر جھوٹ پر مبنی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔
BJP کے دیگر رہنما انوراگ ٹھاکر اور اداکارہ و پارلیمانی رکن ہیما مالنی نے کروکیشتر کے تین اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم کی۔ محترمہ ہیما مالنی نے Ladwa میں ایک روڈ شو کیا، جبکہ انوراگ ٹھاکر اور پارلیمانی رکن نوین جِندل نے تھانیسر میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا۔
کانگریس کیلئے پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے Bhiwani ضلعے کے Bawani Khera اور جِند ضلعے کے Julana علاقے میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ جبکہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے چرکھی دادری میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کم سے کم امدادی قیمت کے نام پر کسانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور دلّی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے حصار اور آدم پور سے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ایک روڈ شو کیا۔ لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لائے گی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور پنجاب کے وزیر ہرپال سنگھ چِیما نے بھی فتح آباد میں ایک روڈ شو کیا۔ انتخابی مہم کل شام ختم ہوجائے گی۔ x