ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 10:53 AM

printer

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں تقریباً 67 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ہریانہ اسمبلی چناؤ کے ووٹوں کی گنتی جموں وکشمیر کے ساتھ منگل کے روز کی جائے گی۔

ہریانہ میں کَل ہوئے اسمبلی انتخابات میں تقریباً 67 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ 90 رُکنی ریاستی اسمبلی کیلئے واحد مرحلے کی پولنگ بڑی حد تک پرامن رہی۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے پولنگ مراکز پر قطار میں نظر آئے۔ بزرگ ووٹروں کی ایک قابل ذکر تعداد کے ساتھ 100 سال سے زیادہ کی عمر کے بہت سے لوگوں کو جوش وخروش کے ساتھ انتخابی جشن میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔

اعلیٰ چناؤ کمشنر راجیو کمار کے ساتھ انتخابی کمشنر Gyaneshکمار اور ڈاکٹر سُکھبیر سنگھ سندھو نے پورے انتخابی عمل پر گہری نظر رکھی۔ ہریانہ اسمبلی چناؤ میں 85 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں اور معذور افراد کیلئے گھر سے ووٹ ڈالنے کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔ ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی منگل کے روز جموں وکشمیر کے ساتھ ہوگی ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں