ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2024 10:28 PM

printer

ہریانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے آج اپنی پارٹی کا منشور جاری کیا ہے

ہریانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے آج اپنی پارٹی کا منشور جاری کیا ہے۔  نئی دلّی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں گارنٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے جناب کھڑگے نے کہا کہ اگر ریاست میں اُن کی حکومت بنی تو 7 وعدے پورے کیے جائیں گے۔ انھوں نے کسانوں کو   کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور ہر کنبے کو 300 یونٹ بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دو لاکھ لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں گی اور پچھلی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے گا۔ کانگریس کے صدر نے کہا کہ خواتین کو ہر ماہ دو ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں