پیرس پیرالمپکس-2024 میں بھارت کے ہرویندر سنگھ نے مردوں کے تیراندازی کے انفرادی Recurve اوپن فائنل میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہرویندر سنگھ پیرالمپکس یا اولمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے اور واحد تیرانداز بن گئے ہیں۔ دوسری جانب مردوں کے کلب تھرو F51 فائنل میں 39 اعشاریہ دو نو میٹر کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیائی کھیلوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ وہیں بھارت کے Pranav Soorma نے 34 اعشاریہ پانچ نو میٹر کی کارکردگی کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
اس سے پہلے دن میں سچن سرجے راؤ کھلاری نے مردوں کے شاٹ پُٹ F46 زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 16 اعشاریہ تین دو میٹر کی کارکردگی کا نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کسی واحد کھیل مقابلے میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے پر پیرس پیرالمپکس کھیلوں کے سبھی فاتحین کو مبارک باد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ کارکردگی بھارتی کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ کھیلوں کے آٹھویں دن آج بھارتی ٹیم تیراندازی مہم کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنا چاہے گی۔ وہیں سونے کا تمغہ جیتنے والے ہرویندر سنگھ، مکسڈ ٹیم Recurve اوپن مقابلے میں اپنا جوہر دکھائیں گے اور اپنے دوسرے پیرس پیرالمپکس تمغے کیلئے کوشش کریں گے۔×