July 6, 2024 9:31 PM

printer

ہرارے کے مقام پر زمباوے نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 13 رن سے ہرایا

کرکٹ میں ہرارے کے مقام پر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمباوے نے بھارت کو 13 رن سے ہرا دیا۔ بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیگ اسپنر روی بشنوئی کی قیادت میں بھارتی گیند بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور زمباوے کو 9 وکٹ پر 115 رن کے اسکور پر ہی روک دیا۔ بشنوئی نے 13 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ واشنگٹن سُندر نے 11 رن دے کر 2 وکٹ لئے۔
زمباوے کی طرف سے Tendai Chatara اور سکندر رضا نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ زمباوے کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں