کرکٹ میں، ہرارے کے مقام پر تیسرے T-20 بین الاقوامی میچ میں بھارت نے، زمبابوے کو 23 رن سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے 5 میچوں کی سیریز میں دو-ایک کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 182 رن بنائے۔ کپتان شُبھ من گِل نے سب سے زیادہ 49 گیندوں میں 66 رن بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹ پر 159 رن ہی بنا سکی۔ زمبابوے کی طرف سے Dion Myers نے 49 گیندوں میں 65 رن بنائے۔ بھارت کے لیے واشنگٹن سُندر نے تین وکٹ حاصل کیے۔ اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔×
Site Admin | July 10, 2024 10:29 PM