کرکٹ میں بھارت نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز چار-ایک سے جیت کر زمبابوے کا اپنا دورہ مکمل کیا۔ بھارت نے آج ہرارے کے مقام پر پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 42 رن سے ہرایا۔ سنجیو سیمسَن نے ہاف سنچری بنائی جبکہ مکیش کمار نے 4 وکٹ حاصل کئے۔
اس سے پہلے زمبابوے نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پاور پلے میں اپنے 3 وکٹ کھو دیے تھے۔ تاہم اس نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر مجموعی طور پر 167 رن بنائے۔ سنجیو سیَمسن کے علاوہ Sivam Dube اور Rinku سنگھ نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
جواب میں زمبابوے کے 2 وکٹ جلدی گرگئے۔ مکیش کمار نے اپنے پہلے دو اوورس میں 2 وکٹ لئے۔ Sivam نے بھی اچھی گیند بازی کی اور انھوں نے بھی دو وکٹ حاصل کی۔ میزبان زمبابوے کی پوری ٹیم 18 اوورس تین گیندوں میں آؤٹ ہوگئی۔ Dion Myers نے زمبابوے کیلئے سب سے زیادہ 34 رن بنائے۔
Site Admin | July 14, 2024 9:51 PM