ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 22, 2025 10:09 AM | Sports Round Up

printer

ہاکی کے FIH پرولیگ میں، کل رات بھوونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے آئر لینڈ کو تین۔ایک سے ہرایا۔

ہاکی کے FIH پرولیگ میں، کل رات بھوونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے آئر لینڈ کو تین۔ایک سے ہرایا۔ دونوں ہی ٹیمیں آج شام ساڑھے سات بجے پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ خواتین کے زمرے میں بھارت جرمنی سے صفر چار سے ہار گیا۔ دونوں ہی ٹیموں کا آج شام سوا پانچ بجے پھر سے مقابلہ ہوگا۔

اُدھر خواتین کے کرکٹ پریمیئر لیگ میں کَل رات بینگلورو کے ایم چنّا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں ممبئی انڈینس نے رایل چیلنجرس بینگلورو کو چار وکٹ سے شکست دی۔

آج شام بینگلورو کے اسی اسٹیڈیم میں یوپی واریئرس کا مقابلہ ڈیلی کیپٹلس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

جبکہ مردوں کی ICC کرکٹ چیمپینز ٹرافی میں آج سہ پہر لاہور میں گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ بھارتی وقت کے مطابق یہ میچ دن میں ڈھائی بجے شروع ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں