ہاکی میں ہاکی انڈیا لیگ 2024-25 کے کل کھیلے گئے دوسرے میچ میں Shrachi Rarh Bengal Tigers نے ٹیم گوناسِکا کو دو ایک سے ہرا دیا۔یہ میچ راؤرکیلا کے بِرسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
Shrachi Rarh Bengal Tigers نے دو میچوں میں جیت کے ساتھ مردوں کے ہاکی لیگ میں زبردست شروعات کی ہے۔ کل کھیلے گئے میچ میں بنگال ٹائیگرس کے روپیندر پال سنگھ نے اپنے جوہر دکھاتے ہوئے پنالٹی کارنر اور پنالٹی اسٹروک سے دو گول کئے۔ وہیں مَن پریت سنگھ نے ٹیم گوناسِکا کی جانب سے واحد گول کیا۔ اس سے پہلے روپیندر پال سنگھ نے 31 ویں منٹ میں بنگال ٹائیگرس کے لیے پہلا گول کیا۔
بنگال ٹائیگرس کا جشن زیادہ دیر جاری نہ رہ سکا اور اگلے ہی منٹ ٹیم گوناسِکا کے مَن پریت نے گول کر کے اسکور ایک-ایک کی برابری پر لا کھڑا کیا۔ اسکے بعد روپیندر پال سنگھ نے 48 ویں منٹ میں ٹائیگرس کے لیے دوسرا گول داغا۔ اس کے ساتھ ہی Shrachi Rarh Bengal Tigers نے یہ مقابلہ دو-ایک سے جیت لیا۔ ابھیشیک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ہاکی انڈیا لیگ میں آج رات سوا آٹھ بجے سُورما ہاکی کلب کا مقابلہ UP رودراس سے ہوگا۔×