September 17, 2024 8:57 AM

printer

ہاکی میں چین کے شہر Hulunbuir میں ایشیائی چمپئنس ٹرافی کے فائنل میں آج سہ پہر بھارت کا سامنا چین سے ہوگا۔

آج چین کے Hulunbuir میں ایشیائی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے فائنل میں بھارت اور چین کا مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے سے کھیلا جائے گا۔ بھارتی ہاکی ٹیم اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر کرنا چاہے گی اور ایشیائی چیمپنز ٹرافی کو پانچویں مرتبہ جیتنے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔ کل بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔
بھارتی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں ہاری ہے اور اُس نے گروپ مرحلے کے اپنے سبھی مقابلے جیتے ہیں۔ اُس نے چین، جاپان، ملیشیا، کوریا اور پاکستان کو ہرایا ہے۔
دوسری جانب چین اِس مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈمیں بھارت سے ہار گیا تھا اور لیگ مرحلے میں اُسے کوریا اور جاپان کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے 2011، 2016، 2018، 2023 میں جیت حاصل کی ہے اور وہ پانچویں مرتبہ خطاب جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں