ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 9:46 AM | Hockey

printer

ہاکی میں بہار کے راجگیر میں بھارت نے چین کو ایک گول سے ہراکر خواتین کی ایشین چمپئن ٹرافی جیت لی ہے۔

ہاکی میں، کَل شام بہار کے راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے چین کو صفر کے مقابلے ایک گول سے ہراکر خواتین ایشیائی چیمپئن ٹرافی جیت لی۔

بھارت کی طرف سے دیپیکا نے میچ کا واحد گول کیا۔ انھوں نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ دیپیکا کو شاندار کارکردگی کے لئے ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 11 گول کیے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے خواتین ایشیائی چیمپئن ٹرافی جیتنے پر بھارتی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دس۔دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں