ہاکی میں نئی دلّی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ سیریز کا آج آغاز ہوگیا ہے۔ اِس میچ کی شروعات سہ پہر تین بجے ہوچکی ہے۔ یہ سیریز خصوصیت کی حامل ہے، کیونکہ اِس کے ذریعہ دہائیوں کی مدت کے بعد بھارت کی راجدھانی میں بین الاقوامی ہاکی ٹیم کے ساتھ رہا ہے۔ ہرمن پریت سنگھ بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے، جو جرمنی کے ساتھ دو میچ کھیلے گی۔ جرمنی عالمی چمپئن ہے اور اُس نے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ بھارتی ٹیم پیرس 2024 کے سیمی فائنل میں تین کے مقابلے دو گول سے ہارنے کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔ اُدھر ہاکی انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شائقین ڈیجیٹل ٹکٹ سسٹم کے ذریعہ میں اسٹیڈیم میں مفت داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس میچ کو ڈی ڈی اسپورٹس پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔x
Site Admin | October 23, 2024 3:28 PM