عمان کی راجدھانی مسقط میں خواتین کے جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں، بھارت آج اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش سے کھیلے گا۔ بھارت کی خواتین جونیئر ٹیم کی کپتان جیوتی سنگھ جبکہ نائب کپتان ساکشی رانا ہیں۔ کل ٹورنامنٹ کے گروپ-اے کے افتتاحی میچ میں چین نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے 19 گول سے کراری شکست دی۔ گروپ-اے کے ایک دوسرے میچ میں ملیشیا نے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے تین گول سے ہرایا۔ پُول بی کے ایک میچ میں جاپان نے سری لنکا کو صفر کے مقابلے 15 گول سے ہرایا۔ اس ٹورنامنٹ میں کُل 10 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ گروپ-اے میں دفاعی چیمپئن بھارت کے ساتھ چین ملیشیا، تھائی اور بنگلہ دیش ہیں جبکہ گروپ-بی میں جنوبی کوریا، جاپان، چینی تائپی، ہانگ کانگ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں۔
جونیئر ایشیا کپ آئندہ برس Chile میں ہونے والے FIH جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ مقابلے ہیں۔
اس مقابلے میں سرفہرست رہنے والی 5 ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ x