ہاکی میں، عمان کی راجدھانی مسقط میں جاری خواتین کے جونیئر ایشیا کپ میں، آج سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔
بھارت نے جمعرات کو کھیلے گئے پول اے کے اپنے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو 9 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے اگلے سال چلی میں ہونے والے FIH جونیئر عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسی مقام پر چین کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔x