ہاکی میں، ایشین چمپئنز ٹرافی 2024 میں، بھارت چین کے Hulunbuir میں جنوبی کوریا کو چار-ایک سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں، ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے جبکہ اُتّم سنگھ اور جرمن پریت سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔ جنوبی کوریا کی ٹیم سے Yang Jihun نے واحد گول کیا۔ مسلسل دوسری مرتبہ طلائی تمغہ حاصل کرنے کیلئے، اب بھارت کا مقابلہ کَل تیسرے پہر بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے میزبان چین سے ہوگا۔ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان، شوٹ آؤٹ میں صفر-دو سے چین سے ہار گیا۔ انھوں نے ریگولر ٹائم میں ایک-ایک گول کیا۔ بھارت، ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہ ہارنے والی واحد ٹیم ہے، جس نے چین کو تین-صفر، جاپان کو پانچ-ایک، ملیشیا کو آٹھ-ایک، کوریا کو تین-ایک اور پاکستان کو دو-ایک سے شکست دی ہے۔
Site Admin | September 16, 2024 9:24 PM