August 15, 2024 11:00 AM

printer

ہاکی انڈیا نے مایہ ناز گول کیپر P.R. Sreejesh کے اعزاز میں 16 نمبر کی جرسی کو مردوں کی قومی سینئر ٹیم سے ریٹائر کرنے کا اعلان کیا ہے

ہاکی انڈیا نے مایہ ناز گول کیپر P.R. Sreejesh کے اعزاز میں 16 نمبر کی جرسی کو مردوں کی قومی سینئر ٹیم سے ریٹائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں ہاکی انڈیا نے Sreejesh کو God of Modern Indian Hockey قرار دیا ہے۔ کھیلوں کے ادارے نے کہاہے کہ سینئر ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی 16 نمبر کی جرسی نہیں پہنے گا۔ Sreejesh نے حال ہی میں پیرس اولمپک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ Sreejesh کا کھیل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ 18 سالہ طویل کریئر کے بعد آیا ہے، جس کے دوران انہوں نے 2020 اور 2024 اولمپک کھیلوں میں بھارت کو لگاتار کانسے کا تمغہ دلانے میں اہم کردار اداکیا۔ ہاکی انڈیا نے Sreejesh کو مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں