ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 9:30 AM | Sports Round Up

printer

ہانگ کانگ میں جاری Squash ایشین جونیئر ٹیم چیمپن شپ میں، بھارتی لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔

ہانگ کانگ میں جاری Squash ایشین جونیئر ٹیم چیمپن شپ میں، بھارتی لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔ اب آج سیمی فائنل میں لڑکیوں کی ٹیم کا مقابلہ میزبان ہانگ کانگ کی ٹیم سے جبکہ لڑکوں کی ٹیم کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا۔

ادھر خواتین کرکٹ پریمیئر لیگ WPL-2025 میں کل رات ودودرا کے Kotambi اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرس بینگلورو نے گجرات جائنٹس کو چھ وکٹ سے ہرایا۔ رجا گھوش نے شاندار 64 رن بنائے، انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج شام ساڑھے سات بجے ودودرا میں ممبئی انڈینس کامقابلہ ڈیلی کیپٹلس سے ہوگا۔

اتراکھنڈ میں جاری 38 ویں بھارتی قومی کھیلوں کی کل رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ ان کھیلوں میں مہاراشٹر، دوسرے اور ہریانہ تیسرے مقام پر رہا جبکہ مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ سرفہرست رہا۔ اُس نے سونے کے 68، چاندی کے 26 اور کانسے کے 27 تمغے جیتے۔

اب 39 ویں قومی گیمز 2026 کی میزبانی میگھالیہ کرے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں