اترپردیش پولیس کے ضلع ہاتھرس میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 116 ہوگئی۔ یہ بھگدڑ کَل سکندرا راؤ تحصیل کے پھول رائے گاؤں میں بھولے بابا کے ست سَنگ میں مچی تھی۔ افسران نے بتایا کہ یہ بھگدڑ اُس وقت مچی، جب عقیدت مند اجتماع کے اختتام پر بھولے بابا کے دیدار حاصل کرنا چاہتے تھے۔
ریاست کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک 72 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے کی مکمل تفتیش کا حکم دیا ہے۔ آگرہ زون کے ADG کی سربراہی میں اس معاملے کی تفتیش کیلئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 24 گھنٹے کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
اترپردیش پولیس، کَل رات سے مین پوری ضلعے میں، رام کُٹیر خیراتی ٹرسٹ میں بھولے بابا کی تلاش کررہی ہے، جنہوں نے ست سنگ کا انعقاد کیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاستی سرکار اس واقعے کی تہہ تک پہنچے گی اور سازش رچنے والوں اور اس کے ذمہ دار افراد کو بھرپور سزا دے دی۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ آج ہاتھرس کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ سے بات کی ہے اور اس افسوسناک واقعے میں مرنے والوں کے کنبوں کو دو-دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں 50-50 ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے بھی مرنے والوں کے کنبوں کو دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔×