ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 19, 2025 9:53 PM

printer

گیانیش کمار نے آج نئی دلّی کے نرواچن سدن میں نئے چیف انتخابی کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا

گیانیش کمار نے آج نئی دلّی کے نرواچن سدن میں نئے چیف انتخابی کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا۔ جناب کمار نے اپنے پیشرو راجیو کمار کی جگہ لی، جن کی مدت کَل ختم ہوگئی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف انتخابی کمشنر جناب کمار نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی تعمیر کا پہلا قدم رائے دہی ہوتا ہے اور 18 سال مکمل کرنے والے بھارت کے ہر شہری کو چاہئے کہ وہ ووٹر بنے اور ضرور ووٹ ڈالے۔جناب کمار نے مزید کہا کہ بھارت کے آئین، انتخابی قوانین، ضابطے اور جاری کردہ ہدایات کے تحت انتخابی کمیشن ہمیشہ سے رائے دہندگان کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔

چیف انتخابی کمشنر نے عہدے پر ترقی سے پہلے جناب کمار، گزشتہ سال پندرہ مارچ سے انتخابی کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں