ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 9, 2024 9:32 AM

printer

گگن نارنگ کو پیرس 2024 کے اولمپک کھیلوں میں  حصہ لینے کیلئے بھارتی دستے کے Chef De Mission کے طور پر نامزد

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن IOA نے چار بار کے اولمپیئن اور 2012 کے اولمپک گیمز کے مردوں کے دس میٹر ایئررائفل میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے گگن نارنگ کو 26 جولائی سے شروع ہونے والے پیرس 2024 کے اولمپک کھیلوں میں  حصہ لینے کیلئے بھارتی دستے کے Chef De Mission کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ ایم سی میریکوم کی جگہ لیں گے۔

آئی او اے کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کل کہاکہ میریکوم کے استعفے کے تناظر میں نائب           Chef De Mission کے عہدے سے گگن نارنگ کی ترقی ایک خود کار انتخاب ہے۔ ڈاکٹر اوشا نے مزید کہاکہ    افتتاحی تقریب میں ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنتا شرتھ کمل کے ساتھ اولمپک میں تمعہ جیتنے والی بھارت کی واحد خاتون پی وی سندھو خاتون پرچم بردار ہوں گی۔

ڈاکٹر اوشا نے یہ بھی کہاکہ انہیں یقین ہے کہ پیرس اولمپک 2024 کے کھیلوں میں بہتر نتائج کیلئے بھارتی ایتھلیٹوں نے اچھی تیاری کر رکھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں