قومی سرکاری نشریاتی ادارے پرسار بھارتی نے اپنا OTT پلیٹ فارم WAVES کا آغاز کیا ہے۔ اِس کا آغاز کَل گوا میں بھارت کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا۔ WAVES کا مقصد ڈیجیٹل اسٹریمنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتے ہوئے اور جدید ڈیجیٹل رجحانات کو اپناتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کرنا ہے۔ WAVES رامائن، مہابھارت، شکتی مان اور ہم-لوگ جیسے لازوال شوز کو پیش کرتا ہے۔ کَل شاندار افتتاحی تقریب کے بعد بھارت کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول (IFFI) کا آج باضابطہ پہلا دن ہے، جس میں دن بھر فلموں کی اسکریننگ اور مختلف پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج مختلف شعبوں کی 40 سے زیادہ فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی۔Swatantrya ویر ساورکر، 12ویں فیل اور ’گھر جیسا کچھ‘ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس سیکشن میں اس سال کُل 25 فیچر فلمیں اور 20 غیر فلمیں دکھائی جائیں گی۔x
Site Admin | November 21, 2024 2:32 PM