گوا میں جاری بھارت کے 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFI کے دوران ہندی فلم اداکار رنبیر کپور نے آزمودہ کار اداکار اور فلم ساز راج کپور کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران منعقدہ ایک اجلاس کے دوران رنبیر کپور نے کہا کہ طاقتور کہانیوں پر مبنی راج کپور کی فلمیں محض تفریح سے آگے بڑھ کر شائقین سے تعلق جوڑتی تھیں اور اُن پر دیرپا نقش چھوڑ جایا کرتی تھیں۔
اس موقع پر آج راج کپور کی مشہور فلم ’آوارہ‘ کی اسکریننگ کی گئی۔ رنبیر کپور نے اعلان کیا کہ دسمبر میں خصوصی ملک گیر فلم فیسٹول منعقد کیا جائے گا، جس میں راج کپور کی پیدائش کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر اُن کی نایاب فلموں کی نمائش کی جائے گی۔آج IFFI میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں فلم اسکریننگ اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں شائقین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
Site Admin | November 24, 2024 9:29 PM