ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 9:55 AM

printer

گوا میں بھارت کا 55واں بین الاقوامی فلم فیسٹول آج شام اختتام پذیر ہورہا ہے۔

55ویں بین الاقوامی بھارتی فلم فیسٹیول کا آج آخری دن ہے۔ دن کے آغاز میں فلم ساز رمیش سِپّی ایک سیشن سے خطاب کریں گے۔ اِس سیشن کا موضوع ہوگا: نوجوان اور سینما-ایک تخلیقی مستقبل کے لیے خواہشمند افراد کوبااختیار بنانا۔

بعد میں جناب سِپّی Passion for Perfection رمیش سّپی کا فلسفہ کے موضوع پر Mohit Soni سے بات چیت کریں گے۔

بہترین Debut Director کے تحت آج Manohara-K کی Mikka bannada Hakki کی اسکریننگ ہوگی۔

اس کے بعد آخری فلم ڈرائی سیزن دو تھیٹروں میں دکھائی جائے گی۔

بھارت کا 55 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول جو بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا تھا، آج شام ایک زبردست اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس فیسٹیول میں مشہور شخصیتوں کی بصیرت افروز ماسٹر کلاسز ہوئیں۔ ساتھ ہی مختلف زبانوں اور موضوعات پر 180 فلمیں دکھائی گئیں۔

Creative Minds of Tomorrow Challenge، جِس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا اور نیٹ ورکنگ اور اشتراک کے اہم مرکز فلم بازار کو اس فیسٹیول میں بڑی اہمیت حاصل تھی۔

آج کئی باوقار ایوارڈس کا اعلان کیا جائے گا جس میں گولڈن پیکوک ایوارڈ شامل ہے۔

گوا سے درگیش بھدرویہ کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں محمد عمار۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں