ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 10:18 AM

printer

گواٹے مالا میں کم از کم 55 افراد کَل اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب راجدھانی کے مضافات میں ایک بس پل سے نیچے کھائی میں جاگری

گواٹے مالا میں کم از کم 55 افراد کَل اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب راجدھانی کے مضافات میں ایک بس پل سے نیچے کھائی میں جاگری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثے سے 53 لاشیں برآمد کی گئیں اور دو لوگوں نے بعد میں اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب کئی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے بس سڑک سے نیچے اُتر گئی اور پھسل کر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں کئی افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بس 115 فٹ گہرے نالے میں جاگری۔ یہ بس راجدھانی کے شمال مشرقی علاقے Progreso سے آرہی تھی۔ گواٹے مالا کے صدر Bernardo Arevalo نے اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں