گلوبل بایو انڈیا 2024 کا چوتھا ایڈیشن، بایو ٹیک میں بھارت کی اعلیٰ مہارت کے مظاہرے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اس تین روزہ پروگرام کا موضوع تھا: ”بایوٹیک اختراع اور بایو-مینو فیکچرنگ میں امکانات اور مواقع اور بایو معیشت پر اس کے اثرات“۔
گلوبل بایو انڈیا میں ملک کے بایو ٹیک اسٹارٹ اپس نے گیارہ مصنوعات کو پیش کیا، جس سے بایو سائنس میں ملک کی ابھرتی ہوئی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔ سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت نے نئی دلّی میں اس ماہ کی 12 سے 14 تاریخ تک اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ x