گزشتہ چار دن سے شمالی سکّم میں لگاتار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ماضی میں اِس طرح کی موسلا دھار بارش کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شمالی سکّم جانے والی سڑکوں پر کئی جگہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں اور سڑکوں پر شگاف بھی پڑ گئے ہیں۔ موسلا دھار بارش اور تودے گرنے کی وجہ سے Dikchu-Sanklang-Toong، Mangan-Sanklang، Singtham-Rangrang اور Rangrang-Toong راستے متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے خطے میں 12 سو سے 15 سو سیاح پھنس گئے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سرحدی سڑک تنظیم BRO نے فوری طور پر مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ مٹی اور ملبے ہٹانے کیلئے بھاری مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں Toong میں تعمیر کیے گئے پُل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ x
Site Admin | June 15, 2024 3:10 PM