August 2, 2024 9:44 AM

printer

گزشتہ مہینے UPI پر مبنی لین دین بڑھ کر 20 لاکھ 64 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گیا

گزشتہ مہینے UPI پر مبنی لین دین بڑھ کر 20 لاکھ64 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ ادائیگی سے متعلق بھارت کی قومی کارپوریشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادو شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے UPI لین دین میں 35 فیصد کا اُچھال آیا ہے۔ اِس کے مطابق سردست یومیہ اوسط لین دین 46کروڑ 60 لاکھ ہے اور UPI میں اب ہر مہینے 60 لاکھ نئے صارفین شامل ہو رہے ہیں۔ UPI پر RuPay کریڈٹ کارڈ کا سلسلہ شروع ہونے اور دیگر ملکوں میں بھی اِس کے آغاز سے اِس کو تقویت ملی ہے۔

GST

جولائی کے مہینے میں اشیا اور خدمات ٹیکس GST کی وصولیابی میں 10 اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ    ایک لاکھ 82 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ یہ مجموعی اعتبار سے تیسری سب سے زیادہ وصولیابی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں