گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے کی بھارت کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملک میں 2020 میں پچھلے سال کے مقابلے اِن کے اخراج میں 7 اعشاریہ نو تین فیصد کی کمی آئی ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں اِس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ 2005 سے 2020 تک بھارت کے GDP اخراج میں 36 فیصد کی کمی آئی ہے۔
بھارت آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے اور اُس کا ہدف 2030 تک GDP اخراج میں 45 تک کمی کرنا ہے اور غیر روایتی ایندھن سے 50 فیصد بجلی کی توانائی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔×