ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 9:14 PM

printer

گرینڈ ماسٹر ارجن ایری گائیسی، تاریخ میں ایسے دوسرے بھارتی ہیں جو کلاسیکل شطرنج میں، باوقار دو ہزار 800، Elo درجے پر پہنچے ہیں

گرینڈ ماسٹر ارجن ایری گائیسی، تاریخ میں ایسے دوسرے بھارتی ہیں جو کلاسیکل شطرنج میں، باوقار دو ہزار 800، Elo درجے پر پہنچے ہیں۔ اِس کارنامے کے ساتھ ہی 21 سالہ گائیسی، ممتاز شطرنج کھلاڑی وشوناتھن آنند کے درجے پر پہنچ گئے ہیں۔ ایری گائیسی عالمی سطح پر ابھی تک چوتھے درجے پر تھے۔شطرنج کی بین الاقوامی فیڈریشن FIDE نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ارجن ایری گائیسی، تاریخ میں ایسے سولھویں کھلاڑی ہیں جنھوں نے کلاسیکل شطرنج درجہ بندی میں دو ہزار 800، Elo کا ریکارڈ توڑا ہے۔ انھوں نے انفرادی اور ٹیم، دونوں سطحوں پر سونے کے تمغے جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں