July 29, 2024 3:06 PM

printer

گروپ سی کے دوسرے راؤنڈ کا مقابلہ مارک کے گھٹنے میں چوٹ لگنے کے سبب منسوخ کردیا گیا

بھارت کے ساتوک سائی راج اور چراغ شیٹی کا گروپ سی کے دوسرے راؤنڈ کا مقابلہ جو آج جرمنی کے Marvin Seidel اور مارک Lamsfuss کے ساتھ ہونے والا تھا، وہ مارک کے گھٹنے میں چوٹ لگنے کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے۔ بیڈمنٹن کی عالمی فیڈریشن کے بیان کے مطابق مارک نے اولمپک کے بیڈمنٹن مقابلے سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ اب بھارت کی سرکردہ جوڑی کا مقابلہ کل انڈونیشیا کی جوڑی سے ہوگا اور یہ کوارٹر فائنل سے پہلے اُن کا آخری میچ ہوگا جس میں انہیں جیتنا لازمی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں