گذشتہ دس سال میں بھارت کی شمسی توانائی کی صلاحیت میں 32 گنا اضافہ ہوا ہے اور اِس رفتار اور پیمانے پر ملک کو 2030 تک 500 گیگاواٹ غیر روایتی ایندھن کی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پہلے بین الاقوامی شمسی فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ دو روزہ فیسٹول نئی دلّی میں ہو رہا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے پچھلے کچھ برسوں میں گرین انرجی کے شعبے میں کئی محاذوں پر بڑی پیشرفت کی ہے اور وہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پیرس میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے والا جی-ٹوینٹی کا پہلا ملک ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2015 میں جو بین الاقوامی شمسی اتحاد قائم کیا گیا تھا، وہ ایک بڑے درخت کی شکل میں فروغ پا رہا ہے اور اِس سے پالیسی تیار کرنے اور اقدامات کرنے کیلئے تحریک حاصل ہو رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مختصر مدت کے اندر ہی اِس کی رکنیت نے 100 ملکوں کا سنگ میل طے کرلیا ہے۔
Site Admin | September 5, 2024 9:54 PM
گذشتہ دس سال میں بھارت کی شمسی توانائی کی صلاحیت میں 32 گنا اضافہ ہوا ہے اور اِس رفتار اور پیمانے پر ملک کو 2030 تک 500 گیگاواٹ غیر روایتی ایندھن کی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی
