August 29, 2024 9:45 AM

printer

گجرات کے کئی حصوں میں لگاتار چوتھے دن بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گجرات کے مختلف حصوں میں آج لگاتار چوتھے دن شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سوراشٹر بالخصوص دیوبھومی دُوارکا،  جام نگر، پور بندر، راجکوٹ اور کَچھ ضلعے کے مختلف اضلاع میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران بہت شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ حالانکہ وسطی گجرات بالخصوص وڈوڈرا کے سیلاب سے متاثرہ خطوں میں بارش کی شدت میں کمی آ گئی ہے، لیکن بہت سے علاقے  اب بھی زیرِ آب ہیں اور امدادی اور بچاؤ کاررائیاں جاری ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پچھلے چار روز کے دوران ریاست میں بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 25 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹے میں دیو بھومی دوارکا ضلعے میں دور-دور تک تیز بارش ہوئی ہے۔ ضلعے کے Bhanwad علاقے میں سب سے زیادہ 10 اِنچ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کلیان پور، دوارکا اور کھمبھالیا تحصیل میں 8 اِنچ سے زیادہ بارش ہوئی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے کَل 17 ہزار سے زیادہ لوگوں کو باہر لایا گیا۔ صرف وڈودرا شہر سے 5 ہزار سے زیادہ لوگوں کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب کا پانی رہائشی علاقوں میں پہنچنے کے تناظر میں وڈودرا میں پانی میں گھرے ہوئے تقریباً ایک ہزار 200 افراد کو بچایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں