ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 11, 2024 3:34 PM

printer

گجرات کے پوربندر سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں بھارتی کوسٹ کارڈ کے لاپتہ پائلٹ کی لاش برآمد ہوئی

گجرات کے پوربندر سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں بھارتی کوسٹ کارڈ کے لاپتہ پائلٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق اس نے بھارتی فضائیہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر لاپتہ پائلٹ کمانڈنٹ راکیش کمار رانا کو تلاش کرنے کی خاطر کارروائی جاری رکھی۔

گزشتہ مہینے کی 2 تاریخ کو ایک جدید لائٹ ہیلی کاپٹر ایم کے3- اُس وقت سمندر میں گر گیا جب وہ ایک موٹر ٹینکر Hari Leela کے عملے کے ایک ممبر کو طبی امداد دینے جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس اور عملے کے دو ممبران سوار تھے۔ بھارتی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ لاپتہ پائلٹ کی تلاش کرنے کے لیے 82 پانی کے جہاز کے دن اور 70 سے زیادہ پروازوں کا استعمال کیا گیا۔

اُس نے بتایا کہ کمانڈنٹ راکیش کمار رانا کی آخری رسومات روایتی اقدار کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ بھارتی کوسٹ گارڈ نے اُن تین بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ڈیوٹی کے لیے اپنی زندگی نچھاور کردی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں