گجرات کے آلودگی کی روک تھام سے متعلق بورڈ نے پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کو روکنے اور ریاست کو پلاسٹک سے پوری طرح پاک بنانے کیلئے ایک اختراعی مہم کا آغاز کیا ہے۔
گجرات کے آلودگی کی روک تھام سے متعلق بورڈ نے ATM کی طرح ہی ریاست کے سبھی معروف مندروں میں کپڑے کے بیگ کیلئے مشینیں نصب کی ہیں، جن سے عقیدتمند دوبارہ قابل استعمال کپڑے کے بیگ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی کی طرز پر سات اہم بس اسٹینڈ اور ایک ریلوے اسٹیشن پر پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے وینڈنگ مشینیں نصب کی گئی ہیں جن کے ذریعے صرف دو مہینوں میں 9 ہزار 500 سے زیادہ بوتلوں کو ری سائکل کیا جاچکا ہے۔ سرِدست ریاست کے مشہور مندروں میں 14 مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ عقیدتمند پانچ روپئے فی بیگ ادا کرکے ماحول کیلئے سازگار کپڑے کے بیگ میں اِن مشینوں سے پرساد حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پانچ روپئے UPI کے ذریعے یا پانچ روپئے کا سکّہ مشین میں ڈال کر ادا کئے جاسکتے ہیں۔
اس پہل کو مزید وسعت دینے کیلئے بورڈ آئندہ مہینے امول کے 250 آؤٹ لیٹ میں اِسی طرح کی مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
Site Admin | August 24, 2024 9:37 PM
گجرات کے آلودگی کی روک تھام سے متعلق بورڈ نے پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کو روکنے اور ریاست کو پلاسٹک سے پوری طرح پاک بنانے کیلئے ایک اختراعی مہم کا آغاز کیا ہے
