گجرات میں BJP نے مقامی بلدیاتی اداروں کے چناؤ میں آج زبردست جیت حاصل کی۔ پارٹی نے کُل 68 میونسپلٹیوں میں سے 60 میں جیت درج کی ہے جبکہ سماجوادی پارٹی نے 2 اور کانگریس نے ایک پر جیت حاصل کی ہے۔ جوناگڑھ میونسپل کے عام انتخابات، 66 میونسپل کارپوریشن اور تین تعلقہ پنچایتوں کے ساتھ ساتھ دو میونسپل کارپوریشنوں اور تعلقہ اور ضلع پنچایتوں کے ضمنی چناؤ کی ووٹوں کی گنتی آج پُرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔ BJP نے ایک بار پھر جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن میں جیت حاصل کی ہے۔ اس مرتبہ BJP، کانگریس سے کم از کم 15 میونسپلٹی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پارٹی سبھی تعلقہ پنچایتوں میں بھی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی جہاں اِس ماہ کی 16 تاریخ کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں BJP کی حمایت کرنے پر ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ BJP کے ساتھ گجرات کا رشتہ نہ صرف اٹوٹ ہے بلکہ یہ دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی کی سیاست کی ایک اور جیت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس خصوصی آشریواد سے عوام کی خدمت کیلئے کام کرنے کی مزید قوت ملتی ہے۔ جناب مودی نے BJP کے ہر ایک کاریکرتہ کی کوششوں کی ستائش کی، جن کی بدولت یہ شاندار نتیجے سامنے آئے ہیں۔
Site Admin | February 18, 2025 9:46 PM
گجرات میں BJP نے مقامی بلدیاتی اداروں کے چناؤ میں آج زبردست جیت حاصل کی
