گجرات میں کَل بناس کانٹھا ضلعے کے دیسا قصبے میں آتش بازی کے ایک گودام کے منہدم ہوجانے سے ایک بڑا دھماکہ ہوا، جس میں تقریباً 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
مقامی کرائم برانچ نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں اِس غیر قانونی گودام کا مالک بھی شامل ہے۔
مرنے والوں میں چار خواتین اور تین بچے شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے۔ یہ لوگ گودام منہدم ہوجانے کے بعد ملبے میں پھنسے رہ گئے تھے۔ زخمیوں کا علاج دیسا، پالن پور اور احمد آباد کے مقامی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ حکومت کے ترجمان اور صحت کے وزیر رُشی کیش پٹیل نے بتایاکہ حکومت نے اِس حادثے کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ اِس کیس کی تفتیش کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اِس سے پہلے کَل وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے مرنے والوں کے کنبوں کیلئے چارچار لاکھ روپے اور زخمیوں کی مدد کیلئے 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا تھا۔
Site Admin | April 2, 2025 9:33 AM
گجرات میں کَل بناس کانٹھا ضلعے کے دیسا قصبے میں آتش بازی کے ایک گودام کے منہدم ہوجانے سے ایک بڑا دھماکہ ہوا، جس میں تقریباً 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے
