September 21, 2024 9:39 PM

printer

گجرات میں صرف چار روز کے دوران سووچھتا ہی سیوا مہم، ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔

گجرات میں صرف چار روز کے دوران سووچھتا ہی سیوا مہم، ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ ریاست کے دیہی ترقیات کے وزیر راگھوجیت پٹیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے صفائی ستھرائی کی اس مہم میں شرکت کی اور اس میں 27 لاکھ سے زیادہ افرادی گھنٹے دیئے۔
سووچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے ملک بھر میں ”سوبھاؤ سووچھتا اور سنسکار سووچھتا“ کے مرکزی خیال کے ساتھ ملک بھر میں سووچھتا ہی سیوا مہم منعقد کی جا رہی ہے۔
اس مہم کے حصے کے طور پر ریاست بھر میں تقریباً ایک لاکھ کلوگرام کچرے اور 60 ہزار کلو گرام سے زیادہ واحد استعمال والے پلاسٹک کو ٹھکانے لگایا گیا۔ اس مہم کے تحت پچھلے چار روز کے دوران صحت اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لئے 6 ہزار 500 سے زیادہ یوگا کیمپوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس کے علاوہ 6 ہزار 477 سی ٹی یو اور ایک ہزار 800 سے زیادہ آبی ذخائر کو بھی اچھی طرح صاف کیا جا رہا ہے۔
ریاستی حکومت، آئندہ 2 اکتوبر کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعوں، تعلقوں اور گاؤوں کو ایک کروڑ روپے تک کے انعامات تقسیم کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں