August 28, 2024 10:49 AM

printer

گجرات میں شدید بارش کی وجہ سے بحران پیدا ہوگیا ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے بہت سے ضلعوں کیلئے  ریڈ الرٹ اور اچانک سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے سوراشٹر اور کَچھ میں دور دور تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کے ساتھ اگلے 48 گھنٹے کے لیے گجرات کے مختلف ضلعوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے احمد آباد، وڈوڈرا سمیت گجرات کے کئی ضلعوں کے لیے تازہ سیلاب کے خطرے کے تعلق سے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست میں راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ نچلے علاقوں میں رہ رہے 23 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 1600 سے زیادہ کو باہر نکالا گیا ہے۔

اِس دوران پچھلے 24 گھنٹے کے دوران گجرات میں دور دور تک بارش ہوئی ہے۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں