August 29, 2024 2:40 PM | IMD weather

printer

گجرات میں سیلاب کی تباہ کاری کے بعد بچاؤ اور امدادی کارروائی جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل سے بات کی ہے اور مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

گجرات میں وسطی اور جنوبی خطوں میں بارش کے زور میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے لیکن سوراشٹر اور کچھ میں ہلکی سے اوسط بارش جاری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بچاؤ اور راحت کارروائی زوروشور سے جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج ریاست کے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل سے ٹیلی فون پر بات کی اور سیلاب سے متاثرہ خطوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے کی خاطر صفائی ستھرائی اور صحت عامہ کے کاموں میں تیزی لائیں۔ وزیراعظم نے مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کا بھی یقین دلایا۔ ہمارے نامہ نے خبر دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانچ دنوں کیلئے صفائی ستھرائی کے کاموں کو انجام دینے کیلئے صحت سے متعلق کم از کم 35 ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔

کچھ اور سوراشٹر خطے کے دیوبھومی، دوارکا، پوربندر اور راجکوٹ جیسے کچھ اضلاع کو چھوڑ کر ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بارش کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم وڈودرا شہر کے Akota علاقے کے مختلف حصے اب بھی زیرآب ہیں اور امدادی کارروائی زوروشور سے جاری ہے۔

اِس دوران دلی کے مختلف حصوں اور اس سے متصل علاقوں میں رات بھر اوسط سے تیز بارش ہوئی۔ اس کے سبب مختلف مقامات پر پانی بھر جانے کے سبب ٹریفک متاثر ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں