July 15, 2024 3:10 PM

printer

گجرات میں سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور چھ سے زیادہ دیگر زخمی

گجرات میں آج صبح آنند کے نزدیک احمدآباد۔وڈودرہ ایکسپریس وے پر ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور چھ سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک احمدآباد وڈودرہ ایکسپریس وے پر Chikhora گاؤں کے نزدیک ایک کھڑی ہوئی بس سے ٹکرا گیا۔ یہ بس ٹائر پھٹنے کے بعد سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی تھی۔ آنند کی پولیس کے مطابق بس کے ڈرائیور سمیت پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ زخمی افراد کا نزدیک کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں