گجرات میں سابر کاٹھا کے ہمّت نگر سول اسپتال میں مشتبہ چاندی پورہ وائرس انفیکشن کے علاج کے دوران 4 بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے صحت محکمے کے چیف ضلع افسر راج Sutariya نے کہا کہ اِسی اسپتال میں دو اور بچے زیر علاج ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِن سبھی بچوں کے خون کے نمونے تصدیق کیلئے وائرس کی جانچ سے متعلق قومی ادارے کو بھیج دیئے گئے ہیں اور رپورٹ کا انتظار ہے۔
Site Admin | July 13, 2024 9:26 PM