گجرات میں، سوراشٹر کے ساحلی اضلاع میں پچھلے دو دن سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ دیوبھومی دوارکا اور پوربندر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلعے ہیں، جہاں 36 گھنٹے میں سب سے زیادہ 20 انچ بارش درج کی گئی ہے۔
اس دوران بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن کیلئے سوراشٹر کے 9 ضلعوں اور جنوبی گجرات خطے میں شدید سے شدید تر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔