گجرات میں، آج مقامی بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی منگل کے روز ہوگی۔
پیش ہے ہمارے نمائندے کی ایک رپورٹ
V/C Aparna Khunt
گجرات میں، جُونا گڑھ میونسپل کارپوریشن، 66 میونسپلٹیوں، 3 تعلقہ پنچایتوں اور متعدد مقامی اداروں کے وسط مدّتی اور ضمنی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ مقامی بلدیاتی اداروں کے لیے مجموعی طور پر 5 ہزار 84 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ 170 مقامی اداروں کی 2 ہزار 178 سیٹوں میں سے 213 سیٹوں کو پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ حسبِ معمول اور پُر امن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابات کے دوران امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 10 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔