گجرات سرکار نے الیکٹرک گاڑیوں پر لگنے والے موٹرگاڑیوں کے ٹیکس میں پانچ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ 6 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کی رعایت سے الیکٹرک موٹرگاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔ یہ فیصلہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال، ماحولیات کے تحفظ اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ سبز پہل جو کہ آئندہ سال 31 مارچ تک جاری رہے گی، فی الحال VAHAN 4.0 پورٹل پر براہ راست دستیاب ہے۔
مزید برآں Maxi زمرے کے تحت آنے والی مسافر بردار گاڑیوں پر پہلے عائد ہونے والے 8 فیصد اور 12 فیصد ٹیکس کو اُن گاڑیوں میں نشستوں کی تعداد کے مدنظر یکساں طور پر 6 فیصد کردیا گیا ہے۔
Site Admin | April 19, 2025 9:57 PM
گجرات سرکار نے گرین موبیلٹی کو فروغ دینے کی خاطر الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس میں پانچ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے
