ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

گجرات حکومت نے 13 سرکاری میڈیکل کالجوں کی فیس میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گجرات حکومت نے سرکار کی طرف سے چلائے جانے والے 13 میڈیکل کالجوں میں فیس میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ کل کابینہ کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ 2024-25 کے لیے GMERS کالجوں میں فیس میں اضافے کے لیے، پچھلے ماہ ریاستی حکومت کے ذریعے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے پر طلبا اور سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

گاندھی نگر میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے ریاست کے وزیر صحت Rushikesh Patel نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبا کے مفاد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 2024-25 کے تعلیمی سال سے سرکار کے ذریعے چلانے جانے والے 13 کالجوں کی دو ہزار 100 سیٹوں پر قائم ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ نئے فیصلے کے مطابق سرکاری کوٹہ کے لیے پانچ لاکھ 50 ہزار روپئے کی موجودہ فیس کم کرکے تین لاکھ 75 ہزار اور مینجمینٹ کوٹہ کی فیس 17 لاکھ روپئے سے کم کرکے 12 لاکھ روپیے کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں